14 ستمبر ، 2012
لندن …این جی ٹی…برطانوی شہربریڈ فورڈ کے نیشنل میڈیا میوزیم میں دنیا کی سب سے پہلی رنگین فلم نمائش کے لیے رکھ دی گئی ہے۔برطانوی فوٹوگرافر ایڈورڈ ٹرنرنے یہ فلم ٹیکنی کلر تکنیک کے منظرِ عام پر آنے سے ایک دہائی قبل 1902میں مووِنگ کلر امیجز کو ساتھ جوڑ کر تیار کی تھی ۔نیشنل میڈیا میوزیم کے منتظمین نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے ٹرنر کے امیجز کوخوبصورتی سے ساتھ ملاتے ہوئے 110سال بعد ایک مکمل رنگین فلم کی شکل میں عام عوام کے سامنے نمائش کے لیے پیش کردیا ہے۔