پاکستان
Time 26 نومبر ، 2020

گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟

گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا اس سلسلے میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لیے دو نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں جن میں بیرسٹرخالدخورشید اور فتح اللہ خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی نامزدگی کی حتمی منظوری دیں گے۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق 21 ممبران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ اسمبلی میں 1 خاتون اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے۔

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی 1جنرل نشست ہے جب کہ پی ٹی آئی سے معاہدے کے تحت ملنے والی خواتین کی 1 مخصوص نشست اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت اس کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

مسلم لیگ ن کی بھی 2 جنرل اور خواتین کی 1 مخصوص نشست کے ساتھ کل نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کی ایک نشست ہے جب کہ اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے والا ایک آزاد رکن بھی اسمبلی کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :