پاکستان
Time 26 نومبر ، 2020

تحریک انصاف کے سید امجد علی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے سید امجد علی 18 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر کے عہدے کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار غلام محمد نے 8 ووٹ حاصل کیے۔

بعد ازاں اسپیکر سید امجد زیدی نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار نظیر احمد ایڈووکیٹ 22 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

متحدہ اپوزیشن کے امیدوار رحمت خالق نے 9 ووٹ حاصل کیے۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق 21 ممبران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ اسمبلی میں 1 خاتون اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے۔

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی 1جنرل نشست ہے جب کہ پی ٹی آئی سے معاہدے کے تحت ملنے والی خواتین کی 1 مخصوص نشست اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت اس کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

مسلم لیگ ن کی بھی 2 جنرل اور خواتین کی 1 مخصوص نشست کے ساتھ کل نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کی ایک نشست ہے جب کہ اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے والا ایک آزاد رکن بھی اسمبلی کا حصہ ہے۔

مزید خبریں :