26 نومبر ، 2020
ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز، میاں نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔
ایک بیان میں مریم کا کہنا تھا کہ جس طرح ملک کے حالات ہیں اس میں حکومت کا جانا بنتاہے۔
مریم نواز نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جب وہ جیل میں تھیں تو انہیں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، انہیں جیل میں دوائيں بھی صحیح طرح سے نہیں دی جاتی تھیں۔
جاتی عمرہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا اس وقت جو حالات درپیش ہیں ان میں حکومت کا جانا بنتا ہے، نواز شریف نے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کا بحران شروع ہونے والا ہے ،حکومت کشمیر کا مقدمہ ہار چکی ہے اور اسرائیل کی بات کررہی ہے، اندر سے آوازیں اس وقت اٹھتی ہیں جب دوسروں کو سپر سیڈ کیا جاتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جیل میں انہیں چوہوں کابچاکھانا اورفنگس والی ادویات دی جاتی تھیں۔
مریم نواز کا کہناتھاکہ انہوں نے میاں نواز شریف کو فی الحال پاکستان واپس آنے سے روکا ہے۔
جس طرف حالات جارہےہیں ہم کسی خوفناک حادثےکاشکارہوسکتےہیں؟صحافی کے سوال پر مریم نے کہا کہ میرا بھی یہی خوف ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کا قاضی فائز عیسیٰ سےآج تک رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دادی کی وفات سےدوتین روزقبل ویڈیولنک پربات ہوئی تھی، دادی کی یاداشت کمزورہو چکی تھی، آخری بار جب دادی سے بات ہوئی تو پوچھ رہیں تھیں کہ کیا تم جیل سے باہر آگئی ہو، میری دادی سمجھ رہی تھیں کہ میں ابھی تک جیل میں ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ میرے دادا، دادی کو نواز شریف اور شہباز شریف سے بہت محبت تھی، میری دادی کوبھی میرے والد سےبہت محبت تھی، ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود وہ میاں نوازشریف کےلیے لندن گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دادی کی وفات شریف خاندان کے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، حکومت نے دادی کی وفات کے بارے نہیں بتایا، میرا بیٹا جنید صفدر مجھے لاہور سے اطلاع دینے کےلیے پشاورروانہ ہوا تھا، پشاورجلسے میں کسی بھی طرح کاٹیلی فونک رابطہ نہیں ہورہاتھا۔