Time 27 نومبر ، 2020
پاکستان

کراچی : ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں کورونا کیسوں سے متعلقہ گلیوں کو بند کیا جائے گا جب کہ متاثرہ گلیوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا اور رہائشیوں کو باہر نکلتے ہوئے لازمی ماسک پہننا ہوگا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال 

ملک میں کورونا سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3100 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7897 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 89311 تک جا پہنچے ہیں۔

مزید خبریں :