پاکستان
Time 29 نومبر ، 2020

فیصل آباد میں وکلا نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

فیصل آباد میں قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران وکلا ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں فیصل آباد ضلع کچہری میں ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اور ووٹوں کی گنتی کے دوران امیدواروں کے حامی ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

وکلا کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے کئی گھنٹے جاری رہا اور پولیس اہلکاروں کے گشت کے دوران بھی وکلا نے چیمبرز کی چھتوں پر چڑھ کر فائرنگ کی۔

پولیس گشت کے دوران بھی وکلا چیمبرز کی چھتوں پر چڑھ کر فائرنگ میں مشغول رہے.

مزید خبریں :