پاکستان
10 فروری ، 2012

وزیراعظم کی اپیل مسترد ہونے پر تعجب نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کی اپیل مسترد ہونے پر تعجب نہیں، شاہ محمود قریشی

اوکاڑہ … تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم کی انٹراکورٹ اپیل مسترد ہونے پر کوئی تعجب نہیں، پٹیشن قانونی کم اور سیاسی زیادہ تھی۔ اوکاڑہ میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپنی وزارت عظمیٰ بچا رہے ہیں، حکمران عدلیہ سے محاذ آرائی اور اس کی تضحیک پر اترے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر سیاسی دباوٴ ہے ، ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ کوئی اصولی فیصلہ کرسکیں،چوہدری اعتزاز احسن بھی اپنے موٴقف میں تبدیلی لے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں میں تھوڑی سی بھی اقدار ہوتیں تو 13 فروری کو وزیراعظم کے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے قبل مستعفی ہوجاتے۔

مزید خبریں :