05 دسمبر ، 2020
پشاور میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق انتقال کرجانے والے پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ بنوری گزشتہ12 دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹرانور علی شاہ خیبر میڈیکل کالج میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر تھے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 8 ہزار 303 افراد اس وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔