انٹرٹینمنٹ
11 فروری ، 2012

توقع نہیں تھی کہ سپر اسٹار آف ٹوماروایوارڈ مجھے ملے گا،علی ظفر

توقع نہیں تھی کہ سپر اسٹار آف ٹوماروایوارڈ مجھے ملے گا،علی ظفر

ممبئی … بھارت میں سپر اسٹار آف ٹومارو کا ایوارڈ حاصل کرنے والے علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ توقع بھی نہیں تھی کہ اتنا بڑا ایوارڈ انہیں ملے گا۔وہ کہتے ہیں اداکاری کی وجہ سے وہ کبھی گلوکاری نہیں چھوڑ سکتے۔ممبئی میں ہونے والی اسٹارڈسٹ ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفرنے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایوارڈ کی توقع تو نہیں تھی مگریہ ایوارڈ ملنے کے بعد وہ بہت خوش ہیں اور سب کے ساتھ یہ خوشی شیئرکرنا چاہتے ہیں۔علی ظفر نے کہا کہ وہ پہلے موسیقار اور گلوکار ہیں اس کے بعد اداکار ہیں، وہ اداکاری کی خاطر گلوکاری نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں :