14 دسمبر ، 2020
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام دیا ہےکہ جتنے مرضی جلسےکرلیں این آر او نہیں ملےگا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم جلسے اور ملکی سیاسی صورت حال پرمشاورت کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ لاہوریوں نے اپوزیشن کو مستردکردیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھاکہ این آر او کے لیے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کل جلسہ کیا، پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا ہے یہ جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملےگا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے جلسے کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کردیا اور وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔