16 دسمبر ، 2020
لاہور: سابق وزیراعظم و رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن فروری میں کرانا حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ہی انہیں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کا اعلان حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے۔
ان کا کہا تھا کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ کا انعقاد آئین کے منافی ہے، معاملات پارلیمان کے بجائے سپریم کورٹ کے حوالے نہ کریں۔