شیاؤمی نے ایمازون کِنڈل ٹیبلٹ کے مد مقابل 'ایم آئی ریڈر پرو' پیش کردیا

فوٹو: گلف بزنس

معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے ایمازون کنڈل ریڈنگ ٹیبلٹس کے مدِ مقابل اپنا نیا 'ایم آئی ریڈر پرو' پیش کیا ہے جس میں بے شمار نئی اپ ڈیٹس شامل کی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایم آئی ریڈر پرو کی ڈسپلے 7.8 انچز پر مشتمل ہے جس کی پکسل ڈینسٹی 330 پی پی آئی ہے۔

ایم آئی ریڈر پرو کی اسکرین کی برائٹنس صارفین اپنے حساب سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں جس میں مختلف موڈز موجود ہیں جو کہ وارم، نیچرل اور کولڈ ہے۔

شیاؤمی کے ایم آئی ریڈر پرو کی انٹرنل (اندرونی) خصوصیات کی بات کریں تو اس میں 32 جی بی اسٹوریج اور 2 جی بی ریم کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو لگایا گیا ہے۔

ایم آئی پرو ریڈر صارفین 165 ڈالرز میں خرید سکیں گے لیکن یہ فی الحال چین کی مارکیٹوں میں دستیاب ہے اور دنیا بھر میں اس کی فروخت بہت جلد کی جائے گی۔   

مزید خبریں :