17 ستمبر ، 2012
کراچی … گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بن قاسم کے قریب 2 ٹرینوں کے تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے بھی ٹرینوں کے تصادم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔