19 دسمبر ، 2020
مقامی کے مقابلے میں درآمدی گندم معیار سےکم ہے جس سے فیصل آبادکی فلور ملوں کومشکلات کا سامنا ہے۔
فیصل آباد کی فلور ملوں کو اس وقت درآمدی گندم سے معیاری آٹا بنانے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق درآمدی گندم میں گلوٹن نامی پروٹین کی کمی سے مقامی گندم ملائے بغیر کھانے کے قابل آٹا بنانا ممکن نہیں، 60 فیصد دیسی اور 40 فیصد درآمدی گندم دی جارہی ہے جس سے کوالٹی اس معیار کی نہیں بنتی جس معیار کی بننی چاہیے، اس میں زیادہ سےزیادہ مکسنگ 80 اور 20 کی ریشو سے ہو سکتی ہے کہ 20 فیصد ولایتی ہو اور 80 فیصد دیسی ہو۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ سمندری راستے سےآنے والی گندم میں نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے۔
فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ شہریوں کو معیار آٹے کی فراہمی کے لیے درآمدی گندم میں ملانے کے لیے مقامی گندم کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔