Time 22 دسمبر ، 2020
پاکستان

وفاق کا مردم شماری کے نتائج کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تاہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اس حوالے سے اختلافی نوٹ جمع کرایا۔

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرامین الحق نے نئی مردم شماری فوری طور پر کرانے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے ایم کیو ایم کا اختلافی نوٹ شامل کرکے مردم شماری پر وزرا کی رپورٹ منظور کرلی۔

مزید خبریں :