17 ستمبر ، 2012
نیویارک …یو این کمیشن کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں شام میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے ، شام کی صورتحا ل پر رپورٹ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو بھجوائی جانی چاہیے، اقوام متحدہ کے آزاد انکوائری کمیشن کے سربراہ Paulo Sergio نے جنیوا میں سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی حالیہ ہفتوں میں بڑھی ہے ، انہوں نے مشتبہ وار کرمنلز کی عالمی فوجداری عدالت میں تفتیش پر زور دیا ، تاہم نام شائع نہیں کیے گئے۔