17 ستمبر ، 2012
اسلا م آباد…ترجمان وزیراعظم ہاؤ س کے مطابق وزیراعظم نے فوری طورپریوٹیوب بلاک کرنیکی ہدایت کردی ہے،وزیراعظم نے یوٹیوب پرگستاخانہ فلم نہ ہٹانے پروزارت آئی ٹی کوہدایت کی ہے کہ وہ یوٹیوب کو بلاک کردیں ،ترجمان نے مزید بتایا کہ یوٹیوب نے گستاخانہ فلم ہٹانیکی ہدایت پرتوجہ نہیں دی تھی،ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے یہ بات واضح کردی ہے کہ گستاخانہ موادکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا۔