17 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری سے پیر کی شام وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ملکی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی،یاد رہے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے ڈیڈلائن کے تناظر میں دونوں رہنماؤ ں نے مشاورت کی ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے منگل کو وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے سلسلے میں بھیبات چیت کی ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس سمیت سیاسی معاملات بھی زیر غور آئے۔ وزیراعظم کی صدرسے ملاقات اتحادی رہنماوٴں کے اجلاس سے پہلے ہوئی۔جبکہ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے بھی توہین عدالت کیس کے حوالے سے اتحادیوں سے صلاح مشورے کیے ہیں