پاکستان
17 ستمبر ، 2012

سانحہ بلدیہ: بیروزگاروں کو جلد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، گورنر سندھ

سانحہ بلدیہ: بیروزگاروں کو جلد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، گورنر سندھ

کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بیروزگارافرادکوروزگاردلانے کیلیے تاجربرادری سے بات کی ہے،فیکٹری کے بیروزگارافرادکوجلدروزگارفراہم کیاجائیگا،سانحہ بلدیہ ٹاون قومی سانحہ ہے،گورنرسندھ عشرت العباد خان نے ان خیالات کا اظہار پیر کی شامبلدیہ ٹاؤن فیکٹری متاثرین میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا ،انھوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں فیکٹری متاثرین کی مددکرنے پربحریہ ٹاون کے سابق سربراہ ملک ریاض کے شکرگزارہیں،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ نے کہا ہے کہ صدرزرداری کی ہدایت پرفیکٹری متاثرین کی امدادکی جائیگی، اور انکا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔تقریب صوبائی وزراء آغا سراج درانی، ڈاکٹر صغیر احمد،کمشنر کراچی روشن علی شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :