Time 24 دسمبر ، 2020
پاکستان

نیب نے سندھ کے وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ کےگرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ کے وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجو کے گردگھیرا تنگ کرنا شروع کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور ان کی اہلیہ سے متعلق مختلف اداروں سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب نے محکمہ ایکسائز سندھ سے صوبائی وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجو اور ان کی اہلیہ کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

اس کے علاوہ نیب نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) سے جام اکرام اللہ دھاریجو کی تمام سفری تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

نیب نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن، بورڈ آف ریونیو ،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)  اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کو بھی خط لکھا ہے۔

خط میں  ڈی ایچ اے اور نجی تعمیراتی ادارے سے پلاٹوں اور زمینوں کی تفصیلات مانگی ہیں اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے  جام اکرام اللہ دھاریجوکے نام کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنرگھوٹکی سے بھی اثاثہ جات کی تفصیل مانگی گئی ہے۔

نیب نے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ کے خلاف 28 دسمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :