دنیا
18 ستمبر ، 2012

عراقی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن بورڈ تشکیل دے دیا

بغداد … عراق کی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن بورڈ تشکیل دے دیا۔ ایک مہینے کے مسلسل تعطل کے بعد پارلیمنٹ نے انتخابی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو عراقی وزیراعظم نورالمالکی کے مشیر اور ممبر پارلیمنٹ سمیر الموسوی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے 8 ممبران پر مشتمل آزاد انتخابی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ کمیشن میں شیعہ قومی اتحاد کے 4‘ سنی حمایت یافتہ کے 2اور کردش اتحاد کے 2ممبرز شامل ہوں گے جبکہ اقلیتوں سے ایک ممبر منتخب کیا جائے گا۔ موسوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن بورڈ کے ممبر کمیشن کے سربراہ کا انتخاب کریں گے

مزید خبریں :