Time 29 دسمبر ، 2020
پاکستان

حکومت کی وزارت داخلہ کو مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی شرانگیز تقاریر پربریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ کو مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی و غکومتی ترجمانوں  کے اجلاس میں  مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

مزید خبریں :