دنیا
Time 31 دسمبر ، 2020

کورونا: سال نو پر نئی دلی اور ممبئی میں کرفیو نافذ

بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں سال نو کا آغاز کرفیو سے ہوگا۔ 

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کےبعد نئی دلی اور ممبئی میں سال نو کے آغاز پر کرفیو نافذ کرنے کا   فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

نئی دلی میں آج اوریکم جنوری کو کرفیو رات 11 تا صبح  6 تک بجے نافذ رہےگا جب کہ ممبئی میں بھی ان ہی اوقات میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

بھارت کے دونوں شہروں میں رات 11 بجے کے بعد نئے سال کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ بھارت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ سے زائد ہے جب کہ ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہیں۔

مزید خبریں :