کھیل
Time 02 جنوری ، 2021

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر گنگولی کو دل کا دورہ پڑ گیا

ساروو گنگولی کو آج صبح ورک آؤٹ کے بعد دل کی تکلییف کی شکایت ہوئی، انہیں فوری طور پر کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا— فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر اورسابق کپتان ساروو گنگولی کی طبیعت ناساز، دل کا دورہ پڑنے پرکولکتہ کےاسپتال میں داخل ہوگئے۔

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر ساروو گنگولی کو دل کی تکلیف کے باعث کولکتہ کے اسپتال میں داخل کردیا گیاجہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائےگی۔

ساروو گنگولی کو آج صبح ورک آؤٹ کے بعد دل کی تکلییف کی شکایت ہوئی، انہیں فوری طور پر کولکتہ کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کو ایڈمٹ کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گنگولی کے تمام ٹیسٹ لیے جاچکے ہیں اور ان کی حالت کافی بہتر ہے، ان کی انجیوپلاسٹی کی جائے گی جس ک بعد انہیں اسپتال سے ریلیز کردیا جائےگا۔

مزید خبریں :