کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا پھر سرگرم

زمین بلدیہ عظمیٰ کراچی کی لیکن فائدہ پارکنگ مافیا کا، کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا پھر سرگرم ہوگیا، 162 مقامات پر غیرقانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کی جانے لگی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے۔

کراچی میں جو کام سب سے آسان ہے وہ ہے چارچڈ پارکنگ کا ہرکارا بننا، بس ایک جیکٹ اور ایک کیپ، ہاتھ میں پرچی اور شہری حکومت کا اہلکار  تیار ،  اب کہیں بھی کھڑے ہو جائیں او ر پارکنگ کی مد میں ملنے والے پیسے آپ کی جیب میں، یہ چند لوگ نہیں بلکہ پورا ایک مافیا ہے۔

اس دو نمبری کا انکشاف بلدیہ عظمیٰ کی تحقیقاتی رپورٹ میں ہوا ہے جس کے مطابق جاری کروڑوں روپے شہری حکومت کے اکاؤنٹس میں آہی نہی رہے۔

شہر میں کے ایم سی کے تحت کُل 196 مقامات پر پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے لیکن ان میں سے صرف 34 مقامات ہی ریکارڈ کا حصہ ہیں، یوں 162 مقامات پر وصول کی جانے والی پارکنگ فیس مافیاز کا پیٹ بھر رہی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کہتے ہیں کہ بس ا ب ایسے نہی چلے گا، تحقیقات کے مطابق مالی بحران کے شکار بلدیہ عظمیٰ کی موجودہ 34 سائٹس بھی مقررہ اہداف حاصل نہیں کرپائیں اور ریونیو کی مد میں چھ کروڑ کی بجائے سالانہ دو کروڑ ہی جمع کراتی ہیں۔

مزید خبریں :