11 فروری ، 2012
لاہور… ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے کا اعلان کیا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو کا بحال نہ کیا تو پیر سے احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی، انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہوکرتحقیقات میں شامل ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان ڈاکٹرناصربخاری اورڈاکٹرعامر بندیشہ نے کہاکہ پیر کو اسپتالوں کے باہر اور مطالبات پورے نہ ہوئے تو منگل کو اسپتالوں میں کام بند کردیں گے۔مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بدھ کو احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دوا ساز اداروں کے خلاف کارروائی بند کردی گئی ہے لیکن ڈاکٹر تاحال زیرعتاب ہیں، برطرف اور معطل ڈاکٹروں کو فوری بحال کیا جائے اور دواوٴں کے ری ایکشن سے ہلاکتوں پر محکمہ صحت کے انچارج شہبازشریف مستعفی ہوکر انکوائری میں شامل ہوں۔