شکر ہے فرحان گھٹیا کام کرکے کامیاب نہیں ہوا، جاوید اختر

مجھے فرحان کی فکر تھی کیونکہ بچپن میں یہ سیدھا سادھا تھا اور مجھے ڈر تھا کہ یہ آگے جا کر کیا کرے گا،جاوید اختر،فوٹو: فائل

بھارتی اداکار ، ہدایت کار اور فلم ساز فرحان اختر  آج 47 سال کے ہوگئے ہیں، ان کے والد اور مشہور شاعر، مصنف اور  موسیقار جاوید اختر نے  اپنے بیٹے کی صلاحیتوں کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 ایک انٹرویو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے فرحان اختر نہ صرف کامیاب ہوئے ہیں بلکہ وہ اچھے کام کرکے کامیاب ہوئے ہیں جس کے لیے انہوں نے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

 جاوید اختر کا کہنا تھا کہ فرحان کی فلموں میں گھٹیا مکالمے اور گھٹیا مناظر نہیں ہوتے، انہوں نے اپنا الگ معیار طے کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ بیٹی زویا اختر بچپن سے تیز طرار تھیں تو مجھے امید تھی کہ میری بیٹی مستقبل میں کچھ کرے گی لیکن فرحان کی فکر تھی کیونکہ یہ سیدھا سادھا تھا اور مجھے ڈر تھا کہ یہ آگے جا کر کیا کرے گا لیکن بعد میں  فرحان میں تبدیلیاں آئیں اور اب وہ اچھا کام کررہا ہے۔

مزید خبریں :