کھیل
Time 10 جنوری ، 2021

کوشش ہوگی پی ایس ایل میں شائقین کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے، احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ کے  چھٹے ایڈیشن میں فینز کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کے چناؤ کی تقریب ہوئی۔

تقریب سے خطاب میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں فینز کو گراؤنڈز میں آنے کی اجازت ملے اور اس حوالے سے حکومت سے بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس حد تک کراؤڈ کو گراؤنڈ میں لاسکے لے کر آئیں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکیٹو وسیم خان کہتے ہیں کہ پی ایس ایل بہترسے بہتر ہورہی ہے، یہ لیگ قوم کو متحد کرتی ہے، پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں :