Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
12 جنوری ، 2021

بہترین ایکٹرکا ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکارکا عرفان کو خراج تحسین

 عرفان خان نے ہمیشہ سے متاثرکیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، رِض احمد،فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار اور گلوکار  رضوان احمد عرف رِض احمد نے مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 رِض احمد کو گذشتہ روز امریکا کے انڈیپینڈینٹ  فلم میکرز کی جانب سے منعقدہ سالانہ گوتم ایوارڈ کی ورچوئل تقریب میں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔

 اس موقع پر اپنے خطاب میں رض احمد نے بالی وڈ اداکار عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا اور گذشتہ سال ان کی موت پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔

رض احمد کا کہنا تھا کہ انہیں عرفان خان نے ہمیشہ سے متاثرکیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور ان کاکام ہمیشہ زندہ رہےگا۔

خیال رہے کہ عرفان خان کا شمار بالی وڈ اور ہالی وڈ کے ان چند اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث ہالی وڈ میں بھی مقام بنایا، وہ گذشتہ سال 29 اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM