20 ستمبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کے صفِ اوّل کے اداکارشاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی نئی رومانٹک فلم "جب تک ہے جان" کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔معروف ہدایتکاریش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ اور کترینہ کے علاوہ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں ۔8سال بعد ایک بار پھر ہدایتکاری کے میدان میں اُترنے والے یش چوپڑا کی یہ رومانٹک فلم کو13نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔