پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

’عالمی مارکیٹ سے سستی چینی خریدیں گے، شوگر ملز کو منافع خوری نہیں کرنے دیں گے‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس سال چینی بروقت درآمد کریں گے، عالمی مارکیٹ سے سستی چینی خریدیں گے، شوگر ملز کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ منہگائی جلد کنٹرول کرلیں گے، درآمد، برآمد میں فرق کی وجہ سے منہگائی زیادہ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے پر کھانے پینے کی اشیاء منہگی ہوئیں۔

وزیراعظم نے پی ڈی ایم کے معاملے پر وزیر داخلہ کو تیاری کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :