میرے دشمن بھی میرے گانے گاتے ہیں: میشا شفیع

فائل:فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ میرے دشمن بھی میرے گانے گاتے اور اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں۔

گزشتہ روز میشا شفیع کی جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

اپنی تصویر کے ہمراہ شیئر کی گئی پوسٹ میں میشا شفیع نے ایک طنزیہ اور شاعرانہ پیغام شیئر کیا۔

میشا نے لکھا کہ کیسا عجب کرم ہے میشا کہ تمہارے دشمن بھی تمہارے گانے گاتے ہیں، چُھپ چُھپ کے باقی دُنیا سے، اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں۔

گلوکارہ کی طنزیہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریف وتنقید کا سلسہ جاری ہے

 جہاں کچھ صارفین میشا کے پیغام کو سراہا رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ اُن پر تنقید کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

مزید خبریں :