جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز نے کراچی میں رپورٹ کردی

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز نے کراچی میں رپورٹ کردیا ہے۔

20 رکنی اسکواڈ کے 10 ممبران، کوچنگ اسٹاف اور فیملی کے ساتھ کراچی پہنچے جبکہ دیگر کھلاڑی پہلے سے ہی کراچی میں موجود تھے۔ ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد پلیئرز کی کووڈ19 کی ٹیسٹنگ ہوئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جنوبی افریقی ٹیم پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہے جبکہ پاکستانی اسکواڈ کے ممبران نے بھی منگل کو کراچی میں رپورٹ کردیا۔

پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سے عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد رضوان،یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی لاہور سے ٹیم منیجمنٹ کے اراکین کے ساتھ چارٹرڈ فلائٹ پر کراچی پہنچے۔

عبداللہ شفیق، فواد عالم، کامران غلام، سلمان علی آغا، سعود شکیل، محمد نواز، سرفراز احمد، نعمان علی، ساجد خان اور تابش خان پہلے ہی کراچی میں موجود تھے۔

ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد پلیئرز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی جس کے نتائج بدھ کی شام تک متوقع ہیں۔ منفی نتائج کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی 21 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

پاکستانی سلیکٹرز ابتدائی ٹریننگ سیشنز کے بعد 20 رکنی اسکواڈ کو 16 رکنی اسکواڈ میں تبدیل کریں گے۔

مزید خبریں :