19 جنوری ، 2021
قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ریفرنس دائر کردیا۔
نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنےکا الزام ہے۔
ریفرنس میں مراد علی شاہ کے علاوہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید سمیت 17 افراد نامزد کیےگئے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی شازیہ مری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پنڈی میں ریفرنس سندھ پرحملہ ہے،
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نیب کو بی آرٹی، آٹااسکینڈل، چینی اسکینڈل اور دیگر اسکینڈل نظر کیوں نہیں آتے؟
ان کا کہنا ہےکہ کل سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف ریفرنس داخل ہوا، سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا پنڈی میں احتساب؟ماجرا کیا ہے۔