Time 22 جنوری ، 2021
پاکستان

کوالالمپور میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط کرنے کے معاملے پر لندن ہائی کورٹ میں سماعت

سماعت میں فریقین کے وکلا نے اتفاق کیا ہے کہ پوری رقم کی ادائیگی پی آئی اے کے خلاف کسی حکم کے اجرا کے بغیر ہونی چاہیے— فوٹو: فائل

کوالالمپور میں پی آئی اے کا طیارہ ضبط کرنے کے معاملے پر لندن ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ  پی آئی اے ملائیشیا میں ضبط طیارے کی کمپنی کو 7 ملین ڈالر ادا کرچکی ہے۔

سماعت میں فریقین کے وکلا نے اتفاق کیا ہے کہ پوری رقم کی ادائیگی پی آئی اے کے خلاف کسی حکم کے اجرا کے بغیر ہونی چاہیے۔

طیارہ لیز پر دینے والی کمپنی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے کی طرف سے 5 لاکھ 80 ہزار ڈالر ادا نہ کرنے پر عدالت آنا پڑا۔

 پی آئی اے کی وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ کورونا وبا کے بعد انڈسٹری کی زبوں حالی پر ’اوور ہیڈ‘ چارجز کم کیے جائیں۔

خیال رہے کہ لیز ادا نہ کرنے پر لندن کی عدالت کے حکم پر کوالالمپور میں پی آئی اے کا گزشتہ دنوں طیارہ ضبط کرلیا گیا تھا۔

مزید خبریں :