کھیل
21 ستمبر ، 2012

ورلڈ ٹی 20: انگلینڈ نے افغانستان کو 116 ر نز سے شکست دیدی

ورلڈ ٹی 20: انگلینڈ نے افغانستان کو 116 ر نز سے شکست دیدی

کولمبو … ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 116 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، لیوک رائٹ نے ناقابل شکست 99 رنز اسکور کئے۔ کولمبو کے پریماداس کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں انتہائی مہنگا پڑا، انگلینڈ نے افغانستان کو 197 رنزکاہدف دیا ، نو آموز افغان ٹیم 17.2 اوورز میں 80 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، گلبدین نائب 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی افغان کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیرن باک، اسٹورٹ براڈ، سمت پٹیل اور گریم سوان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 196 رنز بنائے، لیوک رائٹ 55 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، الیکس ہال 31 اور ایوائن مورگن 27 رنز بناکر دیگر نمایاں کھلاڑی رہے۔ افغانستان کے عزت اللہ دولت زئی نے 2 ، دولت زردان اور شاپور زردان نے ایک ایک وکٹ لی۔لیوک رائٹ کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں :