کھیل
22 ستمبر ، 2012

ورلڈ ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف

کولمبو … ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف دیا ہے، کرس گیل اور مارلن سموئلز نے نصف سنچریاں اسکور کی۔ کولمبو کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 191 رنز بنائے، ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے 33 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کئے، مارلن سموئلز نے بھی جارحانہ انداز اختیار کیا اور 50 رنز بنانے کیلئے 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ براوو 27 اور جونسن چارلس 16 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، ویسٹ انڈین بیٹسمینوں نے اننگز میں کل 11 چھکے لگائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3 اور شین واٹسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، پیٹ کمنز، ڈینیل کرسٹیان اور بریڈ ہوگ ایک ایک وکٹ لے سکے۔

مزید خبریں :