Time 27 جنوری ، 2021
پاکستان

آصف زرداری کی جانب سے کن اہم رہنماؤں کو بیٹی کی شادی کے دعوت نامے بھیجے گئے؟

’کون سی شادی؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں انہیں تو بلایا ہی نہیں ہے‘، فضل الرحمان— فوٹو:فائل 

سابق صدر آصف علی زرداری نے بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی کی شادی پر سیاسی قیادت کو مدعو کرلیا۔

گزشتہ روز صحافیوں کے پوچھنے پر مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ’کون سی شادی؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں انہیں تو بلایا ہی نہیں ہے‘۔

آج مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے بھی صحافیوں نے شادی میں مدعو کیے جانے کا سوال کیا تھا لیکن انہوں نے اس پر کوئی جواب نہ دیا۔

پی پی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور لیگی نائب صدر  مریم نواز کو مدعوکیا گیا ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری ہاؤس سےتمام سینیئر سیاستدانوں کو دعوت نامے بھجوادیےگئے۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کی تقریب 29 جنوری کو ہوگی جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

مزید خبریں :