Time 28 جنوری ، 2021
پاکستان

ہوٹل، ریسٹورینٹس کو رات 10 کے بعد بھی آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رکھنے کی اجازت

اس سےقبل سندھ میں آؤٹ ڈورڈائننگ کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت مقرر تھا— فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت نے آؤٹ ڈور ڈائننگ کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کردی، ہوٹل، ریسٹورینٹس  میں اب بلاتعطل آؤٹ ڈور ڈائننگ ہوسکے گی۔

حکومت سندھ نےآؤٹ ڈورڈائننگ کیلیے وقت کی پابندی ختم کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ہوٹل اور ریسٹورینٹس  بلا تعطل آؤٹ ڈور ڈائننگ سروس بھی کرسکیں گے۔ اس سےقبل سندھ میں آؤٹ ڈورڈائننگ کیلئے رات 10 بجے تک کا وقت مقرر تھا جبکہ کورونا کی وجہ سے ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد ہے۔

مزید خبریں :