23 ستمبر ، 2012
کولمبو… آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 17 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا، ویسٹ انڈیز نے کرس گیل اور مارلن سیموئلز کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، مچل سٹارک نے تین اور شین واٹسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آسٹریلیا نے 9.1 اوورز میں 100 رنز بنائے تھے کہ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور کینگروز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 17 رنز سے فاتح قرار دیا گیا، شین واٹسن نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ہفتہ کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، کرس گیل نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، مارلن سیموئلز نے 4 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے، مچل سٹارک نے تین اور شین واٹسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، 192 کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 9.1 اوورز میں 100 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز سے 17 رنز آگے ہونے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا، شین واٹسن نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیوڈ وارنر اور مائیکل ہسی نے 28 ، 28 رنز بنائے۔