کھیل
23 ستمبر ، 2012

الویرو پیٹرسن کا ڈومیسٹک میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہاتھ ٹوٹ گیا

 الویرو پیٹرسن کا ڈومیسٹک میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہاتھ ٹوٹ گیا

جوہانسبرگ…جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین الویرو پیٹرسن انجری کی وجہ سے تین ہفتوں تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق الویرو پیٹر سن کا سن فوئل سیریز کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بایاں ہاتھ ٹوٹ گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں کم از کم تین ہفتے لگ سکتے ہیں، یاد رہے کے الویرو پیٹر سن جنوبی افریقن ڈومیسٹک ٹیم لائنز کے کپتان ہیں اور ان کی جگہ نیل میکنزی کو قائم مقام کپتان کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

مزید خبریں :