23 ستمبر ، 2012
ماسکو… روس کی جانب سے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء کے میزبان شہروں کا اعلان 29 ستمبر کو ماسکو میں کرے گا۔ فیفا کے صدر سیپ بلیٹر اور روس کے وزیر کھیل ویٹالی مٹکو مشترکہ طور پر روس کے ایک ٹی وی چینل پر براہ راست میگا ایونٹ کے میچوں کی میزبانی کیلئے تیرہ میں سے گیارہ شہروں کا اعلان کریں گے۔ روسی وزیر کھیل نے کہا کہ وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ میگا ایونٹ کیلئے حتمی طور پر جن شہروں کا بھی چناؤ کیا جائے گا وہ میچوں کے کامیاب انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیفا نے رواں سال اپریل میں میگا ایونٹ کیلئے 700 ملین امریکی ڈالر مختص کئے ہیں۔ یاد رہے کہ فیفا نے گزشتہ سال دسمبر میں روس کو 2018ء فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا حق دیا تھا۔