پاکستان
11 فروری ، 2012

لاہور : تباہ ہونیوالی فیکٹری سے چوری کے الزام میں 3 سرکاری ملازمین گرفتار

لاہور … لاہورمیں تباہ ہونیوالی ادویہ ساز فیکٹری سے جہاں روزانہ کئی گھرانوں کو ان کے پیاروں کے مرنے کے صدمات مل رہے تھے، وہیں اپنی موت سے بے نیاز کچھ لالچی لوگ ایسے بھی تھے جو اس تباہ حال فیکٹری سے سامان چوری کرتے رہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ملتان روڈ پر کھاڑک اسٹاپ کے قریب تباہ ہونیوالی فیکٹری سے چوری کے الزام میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تینوں ملزموں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ملزم تباہ شدہ فیکٹری سے لوہے سمیت دیگر قیمتی اشیاء چراتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :