23 ستمبر ، 2012
دمشق… شامی صدر جو شام کی حالیہ صورتحال کے بعد سے میڈیا کی نظروں سے اوجھل تھے، اب ان کی سرکاری میڈیا کی جانب سے ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں ان کو صحافیوں سے ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔شام کے سرکاری میڈیا نے صدر بشار الاسد اور خاتون اول عصمہ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کو سرکاری ٹیلی وژن کے لئے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔شامی صدر نے صحافیوں کی خدمات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ شام میں ہونے والے بحران میں ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔شامی صدر اور صحافیوں کی اس ملاقات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کی گئی۔