11 سالہ بچے کا والد کو ہراساں کر کے کروڑوں روپے بھتے کا مطالبہ

فائل:فوٹو

ایک ہندوستانی شخص جو کہ اس غلط فہمی میں مبتلا  تھا کہ اسے اور  اس کے اہلخانہ کو مکار اور  بے رحم ہیکرز کا گروہ ہراساں کر کے بھتہ وصول کر رہا ہے، وہ یہ جان کر حیران رہ گیا  کہ وہ  کوئی گروہ نہیں بلکہ اس کا اپناکم عمر  بیٹا ہے۔

 بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والے شہری راجیو کمار نے پولیس کو ایک گروہ کی جانب سے خود کو اور اہلخانہ کو ہراساں کیے جانے اور بھتہ وصول کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

راجیو کمار نے پولیس کو بتایا کہ یکم جنوری کو ان کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا جس کے بعد سے انہیں ہیکرز کے ایک گروپ کی جانب سے دھمکیاں اور پیسوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مبینہ مجرموں نے راجیو سے 10 کروڑ  بھارتی روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر بھتہ نہ دیا گیا تو ان کی حساس تصاویر پبلک کر دیں گے، ساتھ ہی ہیکرز  نے راجیو کمار اور اس کے اہلخانہ کو  قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

راجیو نے پہلے پہل دھمکی آمیز ای میلز کو نظرانداز کیا لیکن پھر ہیکرز نے کسی طرح اس کا نمبر  تبدیل کرتے ہوئے ان کے فون میں گڑبڑ کرنا شروع کر دی  اور پھر راجیو کے گھر تک بھی پہنچ گئے۔

ایک موقع پر  راجیو کمار کو محسوس ہوا کہ ہیکرز  انھیں اور  ان کے  اہلخانہ کو دیکھ رہے ہیں اور ان کے ہر اقدام  پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس کے بعد بھارتی شہری نے گھبرا کر پولیس سے رابطہ کیا۔

دوران تفتیش پولیس نے پتہ لگا لیا کہ راجیو کمار کو جس ای میل سے دھمکیاں دی گئی تھی وہ انھیں (راجیو کمار) کے ای میلز کے جیسا ہے جس کا مطلب یہ تھا کہ ای میلز ان کے گھر سے ہی بھیجی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے راجیو کے 11 سالہ بیٹے سے پوچھ گچھ کی تو  اس نے اعتراف کیا کہ وہ ہی ہے جو اپنے اہلخانہ کو بلیک میل کر رہا ہے، پانچویں جماعت کے طالبعلم نے بتایا کہ وہ یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر سائبر کرائم کے بارے میں سیکھ چکا ہے۔

مزید خبریں :