04 فروری ، 2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ توقع ہے اپوزیشن عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گی اور استعفوں کا بولنے والے اپنے فیصلوں پر غور کریں۔
راولپنڈی میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن لڑیں اور جہاں سے چاہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں، ڈائیلاگ کا دوسرا نام ڈیموکریسی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن لڑیں، ایسا کرنے سے ان کے غصے اور بے چینی میں کمی ہوگی۔
پی ایم ڈی کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر وہ کل جواب دیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، جس نے الیکشن لڑنا ہوتا ہے وہ مارکیٹ میں ہوتا ہے، جو بول رہے ہیں استعفے دیں گے،وہ اپنے فیصلے پر غور کریں۔