06 فروری ، 2021
پیپلز پارٹی نے 26 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ ایک دن کا جلسہ نہیں ہو گا، اس کا مقصد کئی دنوں تک اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں فیض آباد میں بیٹھیں گے، وہاں رکیں گے اور پھر دو تین دن بعد کسی اور مقام پر جائیں گے۔
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح کسی عمارت پر حملہ نہیں کریں گے، ہمارا پُرامن احتجاج ہو گا، ریڈ زون بھی جائیں گے۔