24 ستمبر ، 2012
واشنگٹن… امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن 2016 میں امریکا کے صدارتی انتخاب میں حصہ لے سکتی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن 2012کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل نہیں کرسکیں اور ان کا امریکا کی پہلی خاتون صدر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ شکست کے بعد ہلیری اتنی مایوس ہوگئی ہیں کہ انہوں نے کئی بار کہا ہے کہ وہ آیندہ صدارتی انتخابات کی نامزدگی میں حصہ نہیں لیں گی۔ تاہم ان کے شوہر بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا اور ہلیری 2016کے صدارتی انتخابات میں امیدواربن سکتی ہیں۔ بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ ہلیری مسلسل کام کرکے تھک گئی ہیں کیونکہ 8 سال وہ خاتون اول رہیں اور اس کے بعد سینیٹر اوراب وزیر خارجہ ہیں ۔ وہ چاہتی ہیں کہ کچھ آرام کریں اور کوئی کتاب لکھیں۔ تاہم صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ ہلیری کلنٹن ہی کریں گی۔