07 فروری ، 2021
سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں بدلتے مو سم اور شا د یو ں کے مو جو دہ سیز ن کو مد نظر رکھتے ہو ئے دلہنوں کے ملبوسات میں ملبو س ماڈلز کی کیٹ واک کا اہتما م کیا گیا۔
برائیڈل شو میں جدید اور قدیم ثقافت کی بھر پو ر عکاسی کی گئی جب کہ مشرقی دلہنو ں کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جسے آنے والی خواتین نے پسند کیا اور بھرپو ر داد دی۔
برائیڈل شو کروانے والے منتظمین کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑ ے شہر و ں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی اس قسم کے پروگرام کروانے کا مقصد جہاں مشرقی روایات کو پروان چڑھانا ہے وہیں جدید اور قدیم ملبوسات کے باہمی امتزاج کو بھی اجا گر کر نا ہے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ گھروں میں بیٹھی خواتین کو اس قسم کے پروگراموں میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔