Time 08 فروری ، 2021
پاکستان

کاہنہ: پولیس نے 200 کنال سے زائد سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی

فوٹو: فائل

پولیس نے کاہنہ میں کارروائی کر کے 200 کنال سے زائد سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق واگزار کرائی گئی 200 کنال سے زائد زمین کی مالیت اربوں روپے ہے، خوف اور ڈر کی وجہ سے شریف شہری قبضہ مافیا کی شکایت کرنے سے بھی ڈرتے تھے۔ 

انہوں نے بتایا کہ قبضہ مافیا کو سابق ادوار میں ایک سیاسی جماعت کی آشیرباد حاصل رہی۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق سی سی پی او آفس میں قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے ستائے شہریوں کی دادرسی کے لیے سیل قائم ہے، شہری قبضہ کے متعلق نان ایمرجنسی ہیلپ لائن ون ٹو فور ٹو پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :